ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی کا دعویٰ - ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان دریک اوبرائن نے کہا کہ مغربی بنگال میں بے روزگاروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے-

West Bengal: Claims of significant reduction in unemployment rate
مغربی بنگال: بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی کا دعویٰ
author img

By

Published : Jan 17, 2021, 10:20 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنیر رہنما اور رکن پارلیمان ڈریک اوبرائن نے ریاست میں حالات تیزی سے بدلنے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف ملک میں بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے وہیں دوسری طرف مغربی بنگال میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ڈریک اوبرائن کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ترقی کے لاکھ دعویٰ کرلے لیکن ملک میں بے روزگاروں کی شرح میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے بے روزگاری کو کم کرنے کےلیے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے کڑی محنت کی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں نئی صنعتیں قائم ہوئی ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ڈریک اوبرائن نے مزید کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے بعد مغربی بنگال میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی جبکہ ریاست سے بے روزگاری کو پوری طرح ختم کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.