کولکاتا:مغربی بنگال کے بیشتر ضلاع میں بینک کی جانب سے کئی اسکیمیں پیش کی جاتی ہیں جن میں اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ، فشرمین کریڈٹ کارڈ، آرٹیسن کریڈٹ کارڈ شامل ہیں۔ لیکن کئی بینک اس کی منظوری دینے میں تاخیر سے کام لیتے ہیں۔West Bengal chief Secretary Unhappy With Bankers Over Delay State Govt Financial Scheme
چیف سکریٹری نے میٹنگ میں ماہی گیروں کے کریڈٹ کارڈ کے بارے میں بھی برہمی کا اظہار کیا۔ بینکوں کو ماہی گیروں کے کریڈٹ کارڈ کی خدمات کو منظور کرنے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟ میٹنگ میں چیف سیکریٹری نے بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں تاخیرسے کام نہ لیں۔
ریاستی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ بینک شرح سود میں اضافہ کردیتے ہیں۔بینکوں نے اب تک 37,000 اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کی منظوری دی ہے۔ طلبا کریڈٹ کارڈز کے لیے 41,000 درخواستیں مختلف بینکوں میں منظوری کے لئے زیر التوا ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آج کی میٹنگ میں چیف سکریٹری نے بینکوں کو 31 دسمبر تک منظوری دینے کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔
مزید پڑھیں:UNICEF Representative کنیاشری کے بعد یونیسف کی دوارے سرکار پر نظریں
اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے علاوہ ریاستی حکومت کی دیگر اسکیمیں جو ابھی تک بینکوں سے منظوری کے منتظر ہیں انہیں بھی31 دسمبر تک جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے قبل بھی چیف سیکریٹری نے شمالی بنگال میں شدید ناراضگی ظاہر کی تھی۔West Bengal chief Secretary Unhappy With Bankers Over Delay State Govt Financial Scheme