مغربی بنگال کے شمالی 245 پرگنہ کے مدھم گرام میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔ ترنمول کانگریس کے علاوہ ہزاروں عام لوگوں نے شرکت کی ۔
گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو قانونی منظوری ملنے کے بعد سے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف مسلسل احتجاجی ریلی کا انعقاد کر رہی ہیں۔
ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کےخلاف محاذ کھل رکھا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی ہدایت کے بعد ریاست کےتمام 294 اسمبلی حلقوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی کے خلاف مسلسل احتجاجی ریلیوں کے انعقاد کیاجا رہا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔ ہمیں کسی سیاسی جماعت کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت کا دفاع اور عام لوگوں کے حق کی لڑائی لڑرہے ہیں کوئی آ ئے یا نہ آئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی جنوبی 24 پرگنہ کے ککدیپ میں واقع گنگاساگرمیلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد آج شمالی24 پرگنہ کے بارسات کے مدھم گرام میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔