مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے سنیچر کو کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی میڈیا کے لوگوں کو مالی مددفراہم کرنے کے لئے ایک سماجی سیکورٹی اسکیم نافذ کرنے والی ہے۔
محترمہ بنرجی نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ آج صحافیوں کے خلاف جرائم کی معافی کو ختم کرنے کے بین الاقوامی دن یعنی انٹرنیشنل ڈے ٹو اینڈ
ہے۔
انہوں نے کہاکہ تسلیم شدہ صحافیوں کے امپیونٹی فار کرائمس اگنیسٹ جرنلسٹس کو اہم قرار دیا ہے ۔صحافیوں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کا اہم مقصد ہے ۔
وزیرعلیٰ کا کہنا ہے کہ صحافیوں کوسکیورٹی فراہم کرنے کے علاوہ بنگال میں ہماری حکومت نے صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس اسکیم جلد ہی شروع کرنے والی ہے۔
میڈیا کے لوگوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے ایک سماجی سیکورٹی اسکیم نافذ کرنے والی ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعہ دو نومبر کو ’صحافیوں کے خلاف جرائم کی معافی کو ختم کرنے کے بین الاقوامی‘کے طورپر اعلان کیا ہے۔
ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے صحافیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔صحافیوں کاکہنا ہے کہ ممتا بنر جی نے صحافیوں کے لیے جن اسکیموں کا اعلان کیا ہے اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کی حکومت ملک میں واحد ریاستی حکومت ہے جس نے صحافیوں کےلیے متعد د فلا ح بہبود کے لیے منصوبوں کا اعلان کیا ۔