مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے پیر کو سائنس داں وکرم سارا بھائی کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ مشہور سائنس داں وکرم سارا بھائی کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سائنس داں وکرم سارا بھائی نے سائنس کی دنیا میں اہم رول ادا کیا ۔ ان کی خدمات کو کسی بھی قیمت پر فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر سارا بھائی کو ملک کے خلائی پروگرام کا بانی مانا جاتا ہے۔ سنہ 1962میں ان کی ہدایات پر ہی انڈین نیشنل کمیٹی فار اسپیس ریسرچ کا قیام ہوا۔ اسرو کی کامیابیاں آج اس ہستی کے لیے ایک خراج تحسین ہے۔
ممتا بنرجی کے مطابق سارا بھائی جیسے سائنس داں کو ہمیشہ یاد کرنا چاہیے جن کی وجہ سے ہمیں عالمی سطح پر فخر کرنے کا موقع ملا ہے۔
واضح رہے کہ گوگل نے ڈوڈل بنا کر مشہور سائنس داں سارا بھائی کو یاد کیا۔