ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں سات مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے - etv urdu news

ریاست کے ضلع بردوان میں سات مختلف مقامات پر سی بی آئی کی ٹیم نے کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں خصوصی تلاشی مہم چلائی ہے۔

West Bengal: CBI search operation at seven places in Bardwan
مغربی بنگال: بردوان کے سات مقامات پر سی بی آئی کی تلاشی مہم
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 4:32 PM IST

Updated : Jan 13, 2021, 7:19 PM IST

مغربی بنگال میں چار مہینے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خفیہ ایجنسیوں کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران مغربی بنگال میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپے ماری کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سی بی آئی نے کوئلہ، مویشی اور بالی(بالو) کے اسمگلنگ کے معاملے میں بردوان ضلع میں سات مقامات پر خصوصی تلاشی مہم چلائی۔

سی بی آئی کی مختلف ٹیموں نے آسنسول، جموڑیہ اور رانی گنج سمیت سات مقامات پر کوئلہ اسمگلنگ کے معاملے میں خصوصی تلاشی مہم چلائی۔

سی بی آئی کی خصوصی ٹیم نے کوئلہ اسمگلنگ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ونئے مشرا عرف لالہ اور ان کے معاونین کے مکان پر خصوصی تلاشی مہم چلائی۔ تلاشی مہم کے دوران اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیے: بنگال: بی جے پی کا اقلیتوں کو ترقی سے محروم رکھنے کا الزام

سی بی آئی کے مطابق ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر ہی ونئے مشرا اور ان کے ساتھیوں کے مکانات پر تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔

کوئلہ اسمگلنگ کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ونئے مشرا کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ ونئے مشرا کے کولکاتا میں واقع دفتر پر بھی چھاپہ ماری کی مہم چلائی گئی ہے۔

Last Updated : Jan 13, 2021, 7:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.