ETV Bharat / state

کورونا سے متاثرہ کلکتہ یونیورسٹی کے پروفیسر کی موت

author img

By

Published : May 11, 2020, 5:01 PM IST

کورونا وائرس متاثر ہونے والے کلکتہ یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر ہری شنکر واسودیون کی موت ہوگئی۔ وہ 68 سال کے تھے ۔

کورونا سے متاثرہ کلکتہ یونیورسٹی کے پروفیسر کی موت
کورونا سے متاثرہ کلکتہ یونیورسٹی کے پروفیسر کی موت

کولکاتا یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر ہری شنکر واسودیون کی سنیچر کو دیر رات ہی طبعیت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے شروعات میں ہی ان کی طبعیت بگڑی تھی۔

اس کے بعد گزشتہ 4 مئی کو ان کو سالٹ لیک کے ہی سیک غیر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔وہ سالٹ لیک کے سی ڈی بلاک میں مقیم تھے۔

ان کو بخار ہوا تھا جس کے بعد ان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ اس کے بعد ان کی جانچ کی گئی ۔6 مئی کو ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔ اسپتال میں علاج کے دوران ہی ان کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی تھی۔

اس کے بعد ان کو وینٹیلیشن پر رکھا گیا تھا۔اس دوران تکلیف برھنے کے باعث 10 مئی کو ان کی موت ہوگئی۔ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس کے علاوہ وہ بہت سی مہلک امراض میں مبتلا تھے۔
ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق وہ ایک ماہر تاریخ دان تھے خصوصی طور پر یوروپ اور ہندوستان کی جمہوریت اور ترقیات کے موضوعات پر ان کو دسترس حاصل تھا۔

ان موضوعات پر ریشرچ کرنے علاوہ انہوں نے روس و ہند تعلقات پر بھی ریشرچ کیا تھا۔بیرون ملک میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن کی خدمت کرنے کا انہوں نے فیصلہ کیا تھا۔

ان موضوعات پر وہ لگاتار کئی اخباروں میں مضامین بھی لکھتے رہے۔کلکتہ یونیورسٹی کے علاوہ ملک کے مختلف معروف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔وہ انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریشرچ کے رکن بھی رہ طکے تھے۔اس کے علاوہ ملک کے معروف تاریخ دانوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.