ETV Bharat / state

کلکتہ ہائی کورٹ کا اسکول سروس کمیشن کو نوٹس - کلکتہ ہائی کورٹ نے اسکول سروس کمیشن

کلکتہ ہائی کورٹ نے ہائی اسکول میں ٹیچروں کی تقرری میں گڑبڑی کی شکایت پر اسکول سروس کمیشن کو سمن جاری کرتے ہوئے16دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ کا اسکول سروس کمیشن کو نوٹس

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 10:07 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ نے اسکول سروس کمیشن کو اساتذہ کی تقرری میں گڑبڑی کے کیس میں نوٹس جاری کیا ہے۔

2016میں اسکول سروس کمیشن نے نویں۔ دسویں اور گیارہویں و بارہویں جماعت کیلئے اساتذہ کی تقرری کیلئے ٹسٹ لیا تھا۔اورل کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا اور کونسلنگ کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری ہوئی۔

تاہم کئی امیدواروں نے شکایت کی کہ کم نمبر کے باوجود تقرری ہوئی اور زیادہ نمبرات والے امیدواروں کو نظرانداز کردیا گیا۔خاص کر بنگالی، انگلش، تاریخ اور سیاسیات میں یہ شکایت آئی ہے۔

امیدواروں کی پیروی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اشیش چودھری نے عدالت سے کہا کہ کامیاب امیدواروں کی تقرری میں شفافیت سے کام نہیں لیا گیا ہے۔قابل امیدواروں کو نظراندام کرکے سفارش اور رشوت کی بنیاد پر کم نمبرات والے امیدواروں کی تقرری کی گئی ہے۔

سماعت کے بعد جسٹس رجریش بھردواج نے اسکول سروس کمیشن کے وکیل سوتانو پوتدار کو ہدایت دی کہ کمیشن ان شکایات پر اپنا موقف 16دسمبر تک عدالت پیش کرے اور اس معاملے کی دوبارہ سماعت ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.