ETV Bharat / state

Recruitment Drive بنگال کابینہ کا پولس میں بارہ ہزار کانسٹبلوں کی تقرری کا فیصلہ - مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

کابینہ کی میٹنگ میں ریاستی پولیس میں بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ کے گھر میں کابینہ میٹنگ کے بعد ریاستی وزیر اور کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ ریاست میں کل 12 ہزارکانسٹیبلوں کی تقرری کی جائے گی۔

بنگال پولس میں 12ہزار کانسٹبلوں کی تقرری کا ممتا بنرجی کابینہ کا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 10:37 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی کالی گھاٹ رہائش گاہ پر کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں ریاستی پولیس میں کانسٹیبلوں کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا۔ فرہاد حکیم نے کہا کہ ’’کل 12 ہزار کانسٹیبلوں کی تقرری کی جائے گی۔ ان میں 8 ,400 مرد اور 3,600 خواتین شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھرتی مغربی بنگال پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس فورسیس کو مضبوط کرنے کے لیے یہ تقرریاں کی جارہی ہیں۔

اس سے پہلے جولائی میں نوبنو میں کابینہ کی میٹنگ میں کلکتہ پولس میں کانسٹیبلوں کی تقرری کا بڑا فیصلہ کیا گیا تھا۔ میٹنگ کے بعد ریاستی وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ نے کہا تھا کہ کلکتہ پولیس میں بھرتی مغربی بنگال پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے امتحان کے ذریعے کی جائے گی۔ فرہاد نے جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کے بعد 12 ہزار کانسٹیبلوں کی تقرری کا اعلان کیا۔

مغربی بنگال پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر خاتون پولس کانسٹبل کی تقرری کیلئے نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔خاتون کانسٹیبل کے عہدے کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدواروں کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ عمر کے معیار میں مخصوص زمرے کے امیدواروں کے لیےکچھ چھوٹ دی گئی ہے۔ کسی بھی تسلیم شدہ ادارے سے مدھیامک پاس ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ، بنگالی زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا جاننا ضروری ہے۔ ہندوستان کا شہری ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کا قد 160 سینٹی میٹر ہے۔ یا اس سے اوپر اور وزن 49 کلو گرام یا اس سے اوپر ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:Governor CB Anand Bose مغربی بنگال کے گورنر کی قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر سریجیش سے ملاقات

اس کے علاوہ، آپ مزید مطلوبہ اہلیت جاننے کے لیے مغربی بنگال پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر دی گئی اصل نوٹیفکیشن کو دیکھ سکتے ہیں۔ بھرتی کے بعد، امیدوار کی تنخواہ کی حد 22,700سے58,500روپے تک ہوگی۔ کل اسامیاں 1420 ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.