ETV Bharat / state

سائیکل خریداروں کی تعداد میں اضافہ

کولکاتا کی سڑکوں پر سائیکل چلانے کی اجازت ملنے کے بعد شہر میں سائیکل خریداروں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے اور سائیکل شوروم کے مالکان کے اسٹاک ختم ہوگیا ہے اور اب پیشگی بکنگ لی جارہی ہے۔

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 6:09 PM IST

سائیکل خریداروں کی تعداد میں  اضافہ
سائیکل خریداروں کی تعداد میں اضافہ

مغربی بنگال میں آن لاک 1.0کی شروعات کے بعد سرکاری اور پرائیوٹ بسیں چلنا شروع ہوگیا۔چوں کہ اس وقت میٹرو اور لوکل ٹرین بند ہیں اس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سائیکل خریداروں کی تعداد میں اضافہ

بسوں کی قلت اور سیٹوں سے زاید مسافروں کو بس میں سوار کرنے کی پابندی اور کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے بہت سے لوگ متبادل سواری کا انتظام کرنے لگے ہیں چوں کہ سائیکل کے اخراجات کم ہیں۔اس لئے موٹر سائیکل کی خریداری کی طرف لوگوں کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

بینٹنگ اسٹریٹ پر ایک سائیکل دکان کے مالک نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ریسنگ سائیکلوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔مگر شاید و باید ہی کوئی عام سائیکل خریدے آتا تھا ۔

سائیکل خریداروں کی تعداد میں  اضافہ
سائیکل خریداروں کی تعداد میں اضافہ

اس لئے ہمارے پاس عام سائیکل کا اسٹاک نہیں ہوتا ہے مگر اچانک اب لوگ آنے لگے ہیں تو ہم نے پیشگی بکنگ کرلی ہے اور جلد سے جلد انہیں سائیکل فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دن میں کئی سو سائیکل کی ایڈوانس بکنگ ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر کی سڑکوں پر سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک شہر کی اہم شاہراہوں پر سائیکل چلانے کی ممانعت تھی مگر معاشرتی فاصلے اور کورونا وائرس کے پھیلتے ہوئے دائرے کو دیکھتے ہوئے لوگ سائیکل چلانے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ سوموار سے مغربی بنگال میں سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر کھل گئے ہیں۔مگر اب بھی لوکل ٹرین اور میٹروٹرین نہیں کھلے ہیں۔

دومہینے کے لاک ڈاؤن کے بعد موٹر سائیکل کی فروختگی میں تیزی آئی ہے۔بسوں اور ٹیکسی سے سفر کرنے والے انفیکشن کے خوف سے موٹر سائیکل کی سواری کو پسند کرنے لگے ہیں۔

لہذا گزشتہ چند دنوں میں شہر کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے والے نظر آنے لگے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دس دنوں میں ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ڈاکٹروں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کھلنے کی وجہ سے کیسوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.