اس سے قبل مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے لگے ہیں۔ مالدہ ضلع کے کالیاگنج اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس نے قریبی بی جے پی کو شکست دے کر بڑی جیت درج کی ہے۔
کھڑگپور صدر اسمبلی حلقے میں ہونے والے انتخابات کے آخری راؤنڈ کے اختتام پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے امیدوار پر دیپ سرکار نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار پریم چند جھا کو 20 ہزارووٹوں سے شکست دے دی۔
اس جیت کے ساتھ ترنمول کانگریس نے پہلی مرتبہ کھڑگپورصدر اسمبلی حلقے پر قبضۃ کیا ہے۔ اس سے قبل یہ اسمبلی حلقے کانگریس کےسی پی آ ئی ایم اور کانگرےس کے قبضے میں تھا۔
گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں مشرقی مدنی پور ضلع سے مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جیت درج کی تھی۔ کھڑگپور اسمبلی حلقے پر ترنمول کانگریس کی جیت نے ریاستی بی جے پی کوبیک فٹ پر کردیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار پردیپ سرکار نے کہاکہ مغربی بنگال کے عوام نے گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں جو غلطی کی تھی اسے اسمبلی ضمنی انتخابات میں سدھارئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں نفرت کی پالیسی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جو لوگ نفرت کی سیاست کرتے ہیں انہیں سبق سکھایاگیا ہے۔ مستقبل میں مغربی بنگال سے بھارتیہ جنتاپارٹی کا صفایا یقینی ہے
انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی مسلمان، آدی واسی اور راج بھنسی کونفرت کی آگ میں جھونک نہیں سکتی ہے۔
ترنمول کانگریس کے فاتح امیدوار نے کہاکہ یہ جیت کھڑگپور کے عوام کی جیت ہے۔یہ ترقی کی جیت ہے۔ ہمیں تمام مذاہب کے لوگوں پر یقین ہے ۔ انہوں نے ممتابنرجی کوجیت دلائی ہے۔
گزشتہ25 نومبر کو مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کالیا گنج، کھڑگپور اور کریم پور اسمبلمی حلقے میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔ بھارتیہ جنتاپارٹی نے حکمراں جماعت پر ترنمول کانگریس پر غنڈہ گردی کا الزام لگایا تھا۔