مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ہونےو الے ضمنی انتخابات کے نتائج آنے لگے ہیں۔ مالدہ ضلع کے کالیاگنج اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس نے قریبی بی جے پی کو شکست دے کر بڑی جیت درج کی ہے۔
کالیاگنج اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوارتپن دیب سنگھ نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار کمل سرکار کو 2308 ووٹوں سے شکست دے دی ۔
شمالی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس کی یہ پہلی بڑیم جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ بعد کالیاگنج میں جشن کا ماحول ہے۔ مالدہ ضلع کے کالیاگنج میں 66فیصد ملسمانوں کی آبادی ہے ۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار نے جیت کے بعد کہا کہ یہ عوام کی جیت ہے۔ ترنمول کانگریس ماں ماٹی مانش کی پارٹی ہے۔ مانش نے ہی ممتا بنرجی کی پارٹی کوجیت دلائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں مذہب کے نام پر سیاست نہیں چلے گی۔ لوگوں نے بھارتیہ جنپارٹی کو واضح پیغام دے دیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے امیدوار کے مطابق اگلے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا صفا یا طے ہے۔ امت شاہ اور نریندر مودی بھی نہیں روک سکتے ہیں۔
کالیاگنج کے لوگوں نے مرکزی حکومت کے بنگال میں این آر سی نافذ کرنے کے اعلان کے خلاف ووٹ دیا ہے۔ مالدہ ضلع کے لوگوں میں مرکزی حکومت کے این آر سی نافذ کرنے کے اعلان کے بعد بی جے پی کے خلاف غم وغصہ ہے۔
کالیاگنج اسمبلی میں لوگوں نے سڑکوں پر ترنمول کانگریس کی جیت پر جشم منارہے ہیں اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔ لونوں نے آین آر سی کو مسلمان مخالف پالیسی قراردیا ہے۔