ETV Bharat / state

مغربی بنگال ضمنی انتخاب: لیفٹ فرنٹ کے امیدوار کو کامیاب کیا جائے: محمد سلیم

author img

By

Published : Sep 27, 2021, 3:26 PM IST

Updated : Sep 27, 2021, 4:33 PM IST

سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے لوگوں سے شمشیرگنج سے لیفٹ فرنٹ کے امیدوار مدثر حسین کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

مغربی بنگال میں 30 ستمبر کو ضمنی انتخابات

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے تشہیری مہم کا آج آخری دن ہے۔

کولکاتا کے بھوانی پور سے ترنمول کانگریس کی امیدوار وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ہیں، اس کی وجہ سے یہ حلقہ پورے ملک میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس کے علاوہ مرشدآباد کی دو سیٹیں جنگی پور اور شمشیرگنج میں بھی ضمنی الیکشن ہونے ہیں۔

مرشدآباد ضلع میں سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم نے لوگوں سے شمشیرگنج سے لیفٹ فرنٹ کے امیدوار مدثر حسین کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ محمد سلیم نے انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے۔ اسی وجہ سے الیکشن سے پہلے دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف خوب بولتے ہیں۔ لیکن انتخابات کے دوران خاموش ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:مغربی بنگال ضمنی انتخابات: پولیس پر انتخابی مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام

انہوں نے کہا کہ بنگال کے لوگوں کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے منصوبوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان دونوں سے عام لوگوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے، اس لیے اسمبلی انتخابات 2021 میں آپ نے ترنمول کانگریس کو ووٹ دیا تھا، لیکن اس بار ضمنی انتخابات میں لیفٹ فرنٹ کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

Last Updated : Sep 27, 2021, 4:33 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.