مغربی بنگال کےبس مالکان کی ایسوسی ایشن اوربس سنڈیکیٹ جوائنٹ کونسل کے جنرل سکریٹری تپن بنرجی نے کہا کہ بسوں میں 20 مسافروں کو لے جانے پر ایندھن کی قیمت بھی وصول نہیں ہوگی۔ ریاستی حکومت نے معاشرتی فاصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے 20مسافروں کو بس میں سوار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ اور گرین زون کے سات اضلاع کے بس مالکان ایسوسی ایشن کے درمیان کل میٹنگ ہوئی تھی۔اس میٹنگ میں بھی یہ بات رکھی گئی تھی۔ بنرجی نے کہا کہ بس مالکان اپنی بسیں چلانا چاہتے ہیں
لیکن ریاستی حکومت کو ان کے نقصانات کی تلافی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ دوگنا کرنے کے بعد بھی، بس چلانے کی نصف لاگت نہیں آئے گی کیونکہ ہر گاڑی میں 45 سے 55 مسافروں کے لئے نشستیں ہیں اور بس میں اوسطا 65 سے 70 مسافرسورار ہوتے ہیں۔
اس لئے ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ بس کرایہ دوگنا کرنے کے ساتھ ہمیں سبسیڈ دی جائے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پرائیوٹ بس ایسوسی ایشن نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی، مرکزی وزیر نقل و حمل نتن گڈگری اور وزیرا عظم نریندر مودی کوخط لکھ کر پیکج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بس آپریٹرس بحران کے شکار ہوگئے ہیں۔اس لئے ٹیکس کی ادائیگی میں رعایت نہیں بلکہ چھوٹ دینے کے ساتھ ہمارے لئے خصوصی پیکج جاری کیا جائے.