کورونا وائرس کا اب بس کرایے پر بھی اثر پڑنے والا ہے۔ مغربی بنگال کے سکرٹریٹ بلڈنگ نبنو میں وزیراعلی ممتا بنرجی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔
اس کے علاوہ اب ریڈ زون میں بھی بس اور ٹیکسی چلانے کی اجازت ہوگی۔ریڈ زون میں چلنے والی بسوں کو متعلق ضلع میں ہی بس چلانے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ 20 سے زیادہ مسافر سوار نہیں ہوں گے اور معاشرتی دوری پر عمل کرنا پڑے گا۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بسوں کا کرایہ کیا ہوگا اس کا فیصلہ بس مالکان ہی طے کریں گے۔جن کو منظور ہوگا وہی بس میں سوار ہوں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ سوبھیندو ادھیکاری بہت جلد اس سلسلے میں بس مالکان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کے اس بیان کا مطلب ماہرین یہی نتیجہ اخذ کر رہے ہیں۔لاک ڈاؤن کے بعد بھی کرایہ بڑھنے والا یے۔اورینج اور گرین زون میں پہلے ہی بسوں اور ٹیکسی چلانے کی اجازت دی چا کی ہے۔
معاشرتی دوری کا پوری طرح سے خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی اور 20 مسافر سے سوار نہیں ہوں گے۔لیکن حکومت کے ان شرائط کے ساتھ بس چلانے پر بس مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس سے نقصان کے علاوہ فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھر سے نہیں مکل رہے ہیں۔اس تیل کا خرچ بھی نکلنا مشکل ہے۔