کولکاتا: مغربی بنگال کے گورنر کے نام لکھے گئے تین صفحات پر مشتمل خط میں سوکانت مجمدار نے کہاکہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈران اور ورکرس بی جے پی کارکنوں اور حامیوں کو ڈرااور دھمکارہے ہیں ۔ پنچایت انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی مختلف علاقوں سے تشدد کی خبر آرہی ہے۔
-
Met Hon’ble Governor of West Bengal CV Ananda Bose ji at Raj Bhawan, Kolkata today. Apprised him about the grim law and order situation amidst Panchayat Elections in WB.
— Dr. Sukanta Majumdar (@DrSukantaBJP) June 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
For free & fair election, requested for the deployment of the central Parliamentary forces. @blsanthosh pic.twitter.com/iMBBZzdf99
">Met Hon’ble Governor of West Bengal CV Ananda Bose ji at Raj Bhawan, Kolkata today. Apprised him about the grim law and order situation amidst Panchayat Elections in WB.
— Dr. Sukanta Majumdar (@DrSukantaBJP) June 10, 2023
For free & fair election, requested for the deployment of the central Parliamentary forces. @blsanthosh pic.twitter.com/iMBBZzdf99Met Hon’ble Governor of West Bengal CV Ananda Bose ji at Raj Bhawan, Kolkata today. Apprised him about the grim law and order situation amidst Panchayat Elections in WB.
— Dr. Sukanta Majumdar (@DrSukantaBJP) June 10, 2023
For free & fair election, requested for the deployment of the central Parliamentary forces. @blsanthosh pic.twitter.com/iMBBZzdf99
بی جے پی نے کہا کہ اس صورت حال میں تشدد سے پاک انتخابات کرانے کے لیے فوری طور پر مرکزی فورسز کی تعیناتی ضروری ہے۔ گورنر کو لکھے گئے خط میں سوکانت نے کہاکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے بعد، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے پولنگ کے بعدتشدد کے واقعات رونما ہوئے جس کی جانچ سی بی آئی کررہے ہیں ۔گزشتہ پنچایت انتخابات بنگال پولس کی نگرانی میں کرایا گیا تھا جو ایک مذاق بن کر رہ گیا تھا۔
سوکانت نے گزشتہ پنچایت انتخابات کی مثال دیتے ہوئے تشدد سے پاک انتخابات کرانے میں ریاستی پولیس اور ریاستی الیکشن کمیشن کا کردار جانبدارانہ تھا ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہری پولیس اور حکمراں جماعت کے قریبی لوگوں کی مدد سے انتخابات کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ خط میں پولنگ اسٹیشنوں سے ملحقہ علاقوں میں مناسب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Patel Alleges Corruption مغربی بنگال میں سو روزہ روزگار منصوبے کے لئے ملنے والے فنڈ کو روکا گیا
ہفتہ کو بنگال بی جے پی کے ایک وفد نے ریاستی بی جے پی صدر سکانت مجمدار کی قیادت میں راج بھون میں گورنر سی وی آنند بوس سے ملاقات کی۔ پارٹی میں بی جے پی ایم ایل اے اگنی مترا پال، پارٹی کے جنرل سکریٹری جگن ناتھ چٹرجی اور دیگر لیڈران شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق گورنر نے آج بی جے پی کے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بی جے پی کے وفد کے راج بھون سے جانے کے بعد ریاست کے چیف الیکشن کمشنر وہاں گئے۔ تاہم معلوم ہوا ہے کہ وہ چارج سنبھالنے کے بعد گورنر سے ملنے گئے تھے۔