بھارت کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بی جے پی نے مقامات کے نام تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل کرنے کا آغاز کا ہے۔ بردوان ریلوے اسٹیشن کے بعد سیالدہ ریلوے اسٹیشن کے نام بدلنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔
دائیں بازو کی ایک جماعت ہندوسنہاتی نے سیالدہ ریلوے اسٹیشن کانام تبدیل کرکے جن سنگھ کے بانی شیام پرساد مکھر کرنے کے لیے دستختی مہم کا آغاز کیا ۔ بی جے پی کی ونگ کے مطابق دستختی مہم کے بعد مرکزی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
سمیتی نے ایک لاکھ دستخط لینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سیالدہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک اس مہم کی شروعات کی ہے۔
سمیتی کے ممبران نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی اس مہم کو ریاست گیر سطح پر چلایا جائے گا۔سمیتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تقسیم ہند کے بعد کروڑوں افراد کو پاکستان سے بنگال میں آنے والی کروڑوں افراد کو شیاما پرساد مکھرجی نے مددکی تھی۔
زیادہ تررفیوجیوں کو سیالدہ ریلوے اسٹیشن کے آس پاس آباد کیا گیا ہے۔اس لیے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے شیاما پرساد مکھرجی رکھا جائے۔
اس سے قبل ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لوکٹ چٹرجی نے سیالدہ ریلوے اسٹیشن کے نام بدلنے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے بعد یہ مطالبہ آہستہ آہستہ زور پکڑنے لگا ہے