ETV Bharat / state

کولکاتا: آٹھ اکتوبر کو بی جے پی نبنو مارچ کرے گی - مغربی بنگال کی خبریں

بی جے پی کے رہنما منیش شکلا کے قتل کے بعد سے بی جے پی مسلسل مغربی بنگال میں برسر اقتدار ممتا حکومت کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کر رہی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 12:29 PM IST

Updated : Oct 7, 2020, 3:14 PM IST

پارٹی رہنما کا قتل اور بے روزگاری کے خلاف بی جے پی نے آٹھ اکتوبر کو اسٹیٹ سیکریٹریٹ 'نبنو مارچ' کا اعلان کیا ہے اور نبنو کا چاروں طرف سے گھیراؤ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مارچ سے قبل مختلف اضلاع سے بسوں میں بھر کر پارٹی کارکنان کو لانے کا انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد چار الگ الگ ریلیاں نکالی جائیں گی۔

بی جے پی نبنو مارچ کرے گی

بی جے پی کے رہنما منیش شکلا کے قتل کے بعد سے بی جے پی کے رہنما مسلسل ریاست میں برسر اقتدار ممتا حکومت کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بی جے پی نے اس تعلق سے ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی، پریس کانفرنس میں بیرکپور کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ، بی جے پی یوتھ مورچہ کے ریاستی صدر سُمترا خان، ریاستی جنرل سیکریٹری شیانتن باسو موجود تھے۔

رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ گوریلا انداز میں نبنو مارچ کیا جائے گا اور بی جے پی یوتھ کا یہ نبنو مارچ آئندہ 8 اکتوبر کو نکالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس دن چار ریلیاں نکالی جائیں گی ۔پہلی ریلی بی جے پی کے صدر دفتر سے نکالی جائے گی۔جس کی قیادت پارٹی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کریں گے۔

دوسری ریلی ہاؤڑہ میدان سے نکالی جائے گی جبکہ ہوڑہ ضلع کے سنترا گاچھی سے تیسری ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت ریاستی جنرل سیکریٹری شیانتن باسو اور یوتھ مورچہ معاون صدر رہنما راجو بنرجی کریں گے۔

چوتھی ریلی بی جے پی کے نئے دفتر ہیسٹنگ سے شروع ہو گی، اس ریلی کی قیادت بی جے پی کے مرکزی سیکریٹری اور قومی نائب صدر مکل رائے کریں گے۔

یوتھ مورچہ نے مختلف اضلاع سے بی جے پی یوتھ مورچہ کے حامیوں کو بسوں میں بھر کر لانے کا انتظام کیا ہے۔بی جے پی یوتھ مورچہ کے قومی صدر تیجسوی سوریہ کل رات دس بجے کولکاتا پہنچ رہے ہیں جو آئندہ 8 اکتوبر کو نبنو مارچ میں شامل ہوں گے۔

Last Updated : Oct 7, 2020, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.