ETV Bharat / state

بازاروں اور دکانوں سے نہیں تعلیمی اداروں کے کھولنے سے کورونا کے کیسز بڑھ جائیں گے؟

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں اور دکانوں سے نہیں تعلیمی ادارے کھولنے سے کورونا کے کیسز بڑھ جائیں گے؟

dilip ghosh
دلیپ گھوش
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 2:12 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاؤن میں 15 دنوں کے لئے توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن ٹو کی طرح لاک ڈاؤن 3 میں بھی عام لوگوں کو پریشانیوں سے راحت دینے میں مزید نرمی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو چھوڑ کر بازار، دکانیں کھلی، شامنگ مال، ہوٹل اور ریستوراں سمیت دیگر شعبے میں نرمی برتنے کا اعلان کیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بازار اور دکانوں سے نہیں تعلیمی ادارے کھولنے سے کورونا کے کیسز بڑھ جائیں گے؟

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ریاستی حکومت کے اس سب فیصلے کی زبردست تنقید کی اور اسے غیر ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بازار، دکانیں کھلی، شامنگ مال، ہوٹل اور ریستوراں بھیڑ ہوگی۔ ضروری نہیں ہے کہ تمام مقامات پر گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ اکثر و بیشتر عوامی مقامات پر کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے نہیں کیا جاتا ہے۔ وہاں کورونا کے کیسز بڑھنے کے خطرہ زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جہاں کیسز کے بڑھنے کے خطرات زیادہ ہیں وہاں نرمی برتی ہیں اور جہاں (تعلیمی اداروں ) میں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جائے گا اسے بند کرکے رکھی ہیں۔

بی کے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ کورونا گائیڈ لائن کے تحت تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال لازمی ہے۔ بچوں کو اب زیادہ دنوں تک گھر میں بیٹھا کر نہیں رکھ سکتے ہیں۔ وہ زہنی دباؤ کے شکار ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

Coronavirus Update: کورونا کیسز کی تازہ ترین تفصیلات

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں یکم جولائی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو چھوڑ کر بازار، دکانیں کھلی، شامنگ مال، ہوٹل اور ریستوراں سمیت دیگر شعبے میں نرمی برتنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے لوکل ٹرین اور میٹرو ریل، پرائیوٹ بسیں اور فیری سروس کی خدمات کو اگلی ہدایت تک کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.