مغربی بنگال میں اگلے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اگلے اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ اپنے ناراض رہنماؤں کو منانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
دوسری طرف ریاست کی مین اپوزیشن پارٹی بن چکی بی جے پی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے۔
ترنمول کے رکن اسمبلی کے استعفی دینے کی افواہ
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شانتین باسو کا کہنا ہے کہ پرشانت کشور سے ترنمول کانگریس کو کوئی فائدہ ملنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرشانت کیشور اتنے قابل سیاسی مشیر ہوتے تو وہ بہار میں بی جے پی کو شکست دلا نہیں سکتے تھے۔
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ پرشانت کشور کوئی سیاسی مشیر نہیں ہیں۔ ان سے ترنمول کانگریس کو فائدہ ہونے کے بجائے نقصان ہو سکتا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری کے مطابق پرشانت کشور کو خود نہیں جانتے ہیں انہیں کیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرشانت کشور جسے لوگ ترنمول کانگریس کے رہنما اور ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری کو منا نہیں پائیں گے۔
شھبندو ادھکاری کو منانا پرشانت کشور کی بس کی بات نہیں ہے۔ انہیں خالی ہاتھوں بہار واپس جانا پڑے گا۔
شانتین باسو کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے پاس ایک بھی قابل رہنما نہیں ہے اس لیے پارٹی چلانے کے لیے باہر کے لوگوں کو بلایا جا رہا ہے۔