ETV Bharat / state

West Bengal BJP Protest رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری پر بی جے پی نے بھی احتجاج کیا

ریاستی بی جے پی یونٹ نے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری کے خلاف مغربی بنگال کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔West Bengal BJP Protest In Favour Of ISF Leader

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری پر بی جے پی نے بھی احتجاج کیا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 8:33 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے آئی ایس ایف کے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری پر ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی سخت تنقید کرتے مجمدار نے کہا کہ آئی ایس ایف کی پالیسیوں سے ہمیں شدید اختلافات ہیں۔تاہم سیاسی نظریات کے باوجود نوشاد صدیقی کو جس طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت میں جمہوریت ختم ہوتی جارہے۔

بھانگر سے ممبر اسمبلی نوشاد صدیقی کو دھرم تلہ میں ترنمول کانگریس کے لیڈر اعراب الاسلام کے ذریعہ آئی ایس ایف کے ورکروں پر حملے کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔بدھ کو شہرسول سوسائٹی کی جانب سے ایک جلوس نکالا گیا تھا جس میں ہزارو افراد نے شرکت کی تھی۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہگلی کے سینگور میں بی جے پی کے اقلیتی مورچہ نے بھی نوشاد صدیقی کی گرفتاری کے خلاف جلوس نکالا گیا تھا۔بی جے پی کے اس جلوس کو کافی اہم سمجھاجاتا ہے۔سینگور پولس اسٹیشن کے باہر بی جے پی ورکروں نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Minority Leaders Reaction رکن اسمبلی محمد نوشاد صدیقی کی گرفتاری پر مسلم حلقوں میں شدید ناراضگی

اس سے قبل سی پی ایم نے نوشاد کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج کیا۔ ISF کے اتحادیوں نے 2021 کے اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست گیر پروگرام کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی اس گرفتاری پر سوال کھڑا کرکے مسلم ووٹ بینک میں سیند ھ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.