ریاست مغربی بنگال میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا آج بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے دو روزہ دورے پر جا رہے ہیں۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی ملنے کے بعد بی جے پی کی شمالی بنگال میں پکڑ مضبوط ہوگئی ہے۔
آل انڈیا بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا آج دن میں باگ ڈوگرایئر پورٹ پہنچیں گے۔
قومی صدر اپنے بنگال دورے کے دوران وہاں کے رکن پارلیمان، رکن اسمبلی، ضلع صدر سمیت تمام رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔
اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل جے پی نڈا کا دورہ بنگال بے حد اہم سجھا جا رہا ہے۔
ریاستی بی جے پی کے جنرل سکریٹری شانتین بوس نے کہا کہ قومی صدر بی جے پی کا دورہ کافی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور امت شاہ سے قبل ورچوئل ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بنگال بی جے پی کے رہنماوں اور حامیوں کو خطاب کرچکے ہیں۔