مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے شلان پور میں واقع بھارتیہ جنتاپارٹی کا دفتر جل راکھ ہوگیا۔اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔
بی جے پی کے دفتر میں اچانک آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پارٹی دفتر جل کرراکھ ہوگیا۔ دفتر میں رکھے تمام دستاوزیزات بھی جل کر راکھ ہوگیے ۔
فائر بربیگیڈ کے دوانجنوں نے جائے وقوع پرپہنچ کر آدھاگھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
فائر یربگیڈ کے اہلکار نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل چکی ہے۔ قیاس کیاجارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ دفتر میں آگ لگی ہے۔ لیکن واضح طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔ واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ چند لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ فائربریگیڈ کے عملہ سے اس کی رپورٹ دہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ضلع بی جے پی کے رہنما پنٹو تیواری کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اس واردات کو نجام دیا ہے۔ ترنمول کانگریس ہی اس وا۵ردات میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی اطلاع پا کر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جائے وقوع پرہنچا جہاں چند نامعلوم افراد موجود تھے لیکن دیکھتے ہی وہاں وہ فرار ہوگیے۔
ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے الزام کوبے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ پارٹی دفتر میں آگ لگنے کا واقعہ بی جے پی کے گروہی تصادم کا نتیجہ ہے۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں کو اس کیس میں زبردستی پھنسا نے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ آسنسول اور اس کے اطراف میں بھارتیہ جنتاپارٹی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان گزشتہ ہفتوں سے تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرمملکت بابل سپویو آسنسول پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمان ہیں۔