ETV Bharat / state

' عوام کوگمراہ کررہی ہیں ممتابنرجی' - بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی

ہگلی سے بھارتیہ جنتاپارٹی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ  شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این پی آرسے متعلق لوگوں کو گمراہ کررہی ہیں۔

' عوام کوگمراہ کررہی ہیں ممتابنرجی'
' عوام کوگمراہ کررہی ہیں ممتابنرجی'
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 6:48 PM IST

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال میں لاء اینڈآرڈر کو بگاڑنے کے لیے حکمراں جماعت ضد پراڑی ہے۔ان کی وجہ سے ریاست کا ماحول خراب ہو چکا ہے۔

' عوام کوگمراہ کررہی ہیں ممتابنرجی'

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کررہی ہیں۔ وہ لوگوں کو سچائی نہیں بتا رہی ہیں۔

لاکٹ چٹرجی نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آر سی اور این پی آر سے کسی کو نقصان ہونے والا نہیں ہے۔ اس سے بھارتی شہریوں کو فائدہ ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ ان لوگوں کے لیے جنہیں بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان میں مذہب کے نام پرپر یشان کیاگیا ہے ۔ان ہندوؤں کو بھارت میں شہریت دی جائے گی۔

' عوام کوگمراہ کررہی ہیں ممتابنرجی'
' عوام کوگمراہ کررہی ہیں ممتابنرجی'

لاکٹ چٹرجی نےکہاکہ ممتابنرجی اقتدار میں آنے سے قبل بنگال میں غیرقانونی طریقے سے رہنے والوں کے خلاف تھی لیکن ان کی پارٹی ترنمول کانگریس کی حکومت بننے کے بعد وہ پلٹ گئی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو منطوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لئے احجاج کرنے کااعلان کیا ۔

وزیراعلیٰ کےاعلان کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں پُرتشدد مظاہرے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان ہوا۔ بیشتر مقامات پر ٹرینوں میں آگ لگادی گئی تھی۔

اس واقعہ کے بعد مشرقی ریلوے نے بھی پرُتشدد مظاہرے کے سبب درجنوں ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے سبب مسافروں کو دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔ حالات معمول پر آنے کے بعد مشرقی ریلوے نے ٹرینوں کے شیڈول میں بہتری لائی ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.