ETV Bharat / state

شمالی 24 پرگنہ: بی جے پی کا روڈ شو اور جوگ دان میلہ - مغربی بنگال کی سیاست

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ کے پلتا میں بی جے پی کی جانب سے روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ اس روڈ شو کی قیادت بی جے پی رہنما شھبندو ادھیکاری نے کی۔ یہ روڈ شو بیرکپور کے پلتا سے شروع ہو کر گیارولیا میونسپلٹی کے سامنے ختم ہوا۔

bjp leader suvendu adhikari lead roadshow in north 24 pargana
بیرکپور میں بی جے پی کا روڈ شو اور جوگ دان میلہ
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 9:43 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی نے روڈ شو نکالا۔ بی جے پی کے اس روڈ شو میں شھبندو ادھیکاری کے علاوہ مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی نائب صدر بسوا روپ رائے، بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ اور نوا پاڑہ کے رکن اسمبلی سنیل سنگھ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

دیکھیں ویڈیو

بی جے پی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے، تبدیلی کی لہر اور تیز ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی اس لہر میں ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اکھڑ جائے گی۔ وہ ممتا بنرجی اب نہ حکومت کو بچا سکتی ہیں اور نہ اپنی پارٹی کو۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کا زمانہ ختم ہو گیا ہے۔ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت جائے گی اور بی جے پی کی حکومت آئے گی، اب بس چند مہینوں کا انتظار ہے۔

اسی درمیان گیارولیا میونسپلٹی کے سامنے بی جے پی کی جانب سے جوگ دان میلے کا اہتمام کیا گیا۔ درجنوں لوگوں نے رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

مزید پڑھیں:

بنگال میں حکومت بناؤں گی اور ملک بھی سنبھالوں گی: ممتا بنرجی

بی جے پی کے رہنماؤں نے شمالی 24 پرگنہ کے تمام اسمبلی حلقوں میں جیت درج کرنے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لیے ہماری تیاری پختہ ہے اور تمام سیٹوں پر ہماری جیت یقینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.