بی جے پی کی رہنما ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش نے کہا کہ 'مغربی بنگال کے عوام بدعنوان حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔'
بی جے پی کی رہنما ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش کا کہنا ہے کہ 'ترنمول کانگریس اب عوام کی پہنچ سے کافی دور ہو چکی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'عوامی سے دور ہونے کا مطلب اقتدار سے دور ہونا ہے۔ اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا ہے تبھی تک ترنمول کانگریس اقتدار میں ہے۔'
ریٹائرڈ آئی پی ایس بھارتی گھوش نے کہا کہ 'مغربی بنگال کے عوام بدعنوان حکومت سے نجات چاہتے ہیں'
انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال کے عوام کے سامنے ایک مضبوط اور ترقی پسند بی جے پی کے طور بہترین متبادل موجود ہے۔'
بھارتی گھوش کا کہنا ہے کہ 'ترنمول کانگریس کے بینر تلے جلسہ کرنے کے باوجود ایک سو لوگ جمع نہیں ہو پا رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے لئے اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔'
ریٹائرڈ آئی پی ایس نے ریاستی حکومت فرہاد حکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ہوسٹر اور ترنمول کانگریس کے جھنڈے کے ساتھ جلسہ کرنے کے باوجود ایک سو لوگ جمع ہوئے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلی ممتابنرجی کے بعد فرہاد حکیم کو مغربی بنگال کی سیاست میں دوسرا اہم رہنما ہیں۔ ان کے جلسے میں لوگ انگلیوں پر گن جمع ہو رہے ہیں۔'
شھبندو ادھکاری بغیر پارٹی کے پرچم اور ممتا بنرجی کے پوسٹر کے بغیر شھبندو ادھکاری جلسہ کرکے ہزاروں لوگ جمع کر لیتے ہیں۔