مغربی بنگال میں بی جے پی ترنمول کانگریس کے لئے ایک انچ زمین بھی چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہے۔ بی جے پی نے اب ممتا بنرجی کے دیدی سے بولیے کے جواب میں دادا سے بولئے متعارف کرایا ہے ۔
اس مہم کے تحت بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش چائے پیتے پیتے لوگوں کی باتیں سنے گیں۔ ان کے مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ میدان میں براہ راست اتریں گے۔ اس سلسلے میں بی جے پی کی جانب سے مائکرو بلاگنگ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام نشر کیا گیا ہے۔
واضح عام انتخابات میں ترنمول کانگریس شمالی بنگال میں ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ بی جے پی نے بنگال میں 22 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا ہدف بنایا تھا۔ اس میں وہ تقریباً کامیاب بھی رہی اور اس کو 18 سیٹوں پر کامیابی ملی الیکشن جٹم ہونے کے بعد سے ترنمول کانگریس اپنی کھوئی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کر رہی۔
اس مقصد کے لئے ترنمول کانگریس نے سیاسی تجزیہ کار پشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہے ۔ پرشانت کشور کی ہی ہدایت پر ممتا بنرجی کی پارٹی کی طرف سے دیدی سے بولیے کو متعارف کرایا گیا ہے ۔
اس کے تحت ایک فون نمبر پر کال کرکے عام آدمی اپنی شکایات ممتا بنرجی سے براہ راست کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ای میل بھی مہیا کرایا گیا ہے ۔ ترنمول کانگریس کے مطابق اس پروگرام سے ان کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔
اس کے علاوہ گاؤں دیہات میں لوگوں کے ساتھ کھانا کھانے اور رات بسر کرنے کا بھی پروگرام پارٹی کے راہنماؤں کے لئے طے کیا گیا ہے ۔ ان سب کا مقابلہ کرنے کے لئے بی جے پی مغربی بنگال کی طرف سے دادا سے بولئے متعارف کرایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بی جے پی مغربی بنگال کی جانب سے ایک وڈیو جاری کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ چائے کے ساتھ دلیپ گھوش سے ملاقات فون کال کے نام پر ریاکاری نہیں اور نہ ہی کوئی خط براہ راست آمنے سامنے بیٹھ کر اپنی دکھ تکلیف بیان کریں۔
ریاست میں 2021 میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں اسی کے مد نظر بی جے پی ترنمول کانگریس کا مقابلہ کرنے میں کوئی کسر باقی رکھنا نہیں چاہتی ہے.