ETV Bharat / state

مغربی بنگال بی جے پی کی نئی کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Sep 8, 2020, 9:40 PM IST

نو تشکیل شدہ کمیٹی کی آئندہ جمعرات کو پہلی میٹنگ ہونے والی ہے، جس کی صدارت بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کریں گے۔

مغربی بنگال بی جے پی کی نئی کمیٹی تشکیل
مغربی بنگال بی جے پی کی نئی کمیٹی تشکیل

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کی قیادت میں بی جے پی کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں 105 افراد کو جگہ ملی ہے۔اس بار کمیٹی میں 25 فیصد نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے کولکاتا کارپوریشن کے سابق مئیر شوبھن دیب چٹرجی کو ریاستی کمیٹی کے مجلس عاملہ میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ اس فہرست میں شوبھن دیب چٹرجی کی دوست بیشاکھی بنرجی کا نام نہیں ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ریاستی بی جے پی نے اس کے لئے تیاری ابھی سے شروع کر دی ہے۔صدر دلیپ گھوش نے آج نئی ریاستی کمیٹی کااعلان کیا۔جس میں 105 افراد شامل کیے گئے ہیں اس نو تشکیل شدہ کمیٹی میں کئی نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جس میں25 فیصد نئے چہرے ہیں۔

ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہونے والے کولکاتا کارپوریشن کے سابق مئیر شوبھن دیب چٹرجی کو بھی ریاستی کمیٹی میں جگہ دی گئ ہے۔جبکہ ترنمول کانگریس چھوڑکر بی جے پی میں شامل ہونے والے نوجوان رہنما شنکھو دیب پانڈا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

شوبھن دیب کی دوست بیشاکھی بنرجی ان کے ساتھ ہی بی جے پی میں شامل ہوئی تھی۔لیکن انھیں ریاستی کمیٹی میں جگہ نہیں ملی ہے۔نو تشکیل شدہ کمیٹی کی آئندہ جمعرات کو پہلی میٹنگ ہونے والی ہے جس کی صدارت بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کریں گے۔

ریاستی کمیٹی کے علاوہ ایک مغربی بنگال خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔اس کمیٹی میں بھی کئی نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ریاستی کمیٹی میں 32 عہدے دار بھی شامل ہیں۔ریاستی کمیٹی میں خواتین کی بھی نمائندگی بڑھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملی الامین کالج میں داخلے کا عمل زیر التوا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.