ETV Bharat / state

پرشانت کشور پر مداخلت کرنے کا الزام

مغربی بنگال بی جے پی نے پرشانت کشور اور ان کی ٹیم پر حکومت کے کام کاج میں مداخلت کرنے اور کئی فائلز کو دیکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پرشانت کشور
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 9:42 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:05 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس نے اور پرشانت کشور کی انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی پی اے سی) نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد ترن مول کانگریس نے پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہے تاکہ اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری سیانتن باسو نے الزام عائد کیا ہے کہ پرشانت کشور اور ا ن کی ٹیم حکومت کے دفاتر کا دورہ کرتے ہیں۔ یہ سب فیڈبک حاصل کرنے کے نام پر کیا جاتا ہے۔ کئی اہم فائلز کا معائنہ کرتے ہیں۔

باسو نے کہا کہ اگر صلاح و مشورہ کیلئے ترنمول کانگریس پرشانت کشور کی خدمات حاصل کرتی ہے تو انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے مگر پرشانت کشور کی ٹیم حکومت کے کام کاج میں کیوں کر مداخلت کرسکتی ہے۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پرشانت کشور اور ان کی کمپنی آئی پی اے سی کو حکومت کے کام کاج کیلئے خدمات حاصل کی گئی ہے یا پھر پارٹی کیلئے۔ہم اس سے متعلق گورنر سے شکایت کریں گے۔

باسو نے کہا کہ پرشانت کشور کی ٹیم حکومت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہیں۔یہ بہت ہی خطرناک اور ناقابل قبول ہے۔سیاسی پارٹی کیلئے حکومت کے افسران کو شامل نہیں کیاجاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پرشانت کشور کے مشورے پر ہی ممتا بنرجی نے عوامی رابطے کیلئے ”دیدی بولو“ ہیلپ لائن لنچ کیا ہے جس کے ذریعہ کوئی بھی شہری براہ راست وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تک اپنی شکایات پہنچا سکتاہے۔

ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی نے بی جے پی کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی معاملہ نہیں ہے۔کوئی بھی حکومت کے کام کاج میں مداخلت نہیں کررہا ہے۔

ہیلپ لائن کے علاوہ ترنمول کانگریس نے پارٹی کے ایک ہزار لیڈروں کو اپنے علاقے کا دورہ کرنے اور لوگوں سے ملاقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.