ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی بی جے پی میں؟

ترنمول کانگریس کی خیمے میں بی جے پی ہلچل مچانے کو تیار ہے۔ ترنمول کانگریس کے دو ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 11:03 PM IST

ترنمول کانگریس دو ایم ایل اے بی جے پی جانے کی خبریں

2021 میں ہونے والے مغربی بنگال اسملبی انتخابات کے لئے بی جے پی نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ایک بار پھر بی جے پی ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو توڑنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق ترنمول کانگریس کے دو ارکان اسمبلی بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔ ان لوگوں نے اس سلسلے میں بی جے پی کی مرکزی قیادت کے ساتھ سب کچھ طے کر لیا ہے۔

بس صحیح وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔بی جے پی کے مرکزی قیادت کی طرف سے اشارہ ملتے ہی بی جے پی میں ان کو شامل کر لیا جائے گا۔

کہا جا رہا ہے کہ اسمبلی الیکشن سے قبل ہی ترنمول کانگریس کے یہ دونوں رہنما بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔بی جے پی اسمبلی الیکشن سے قبل ترنمول کانگریس کو توڑنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

بی جے پی کے رہنما امیت شاہ بھی کئی بار دری کر چکے ہیں کہ ترنمول کانگریس کئی بڑے رہنما ان سے رابطے میں ہیں۔بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں می طرف سے بھی اس طرح کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ترنمول کانگریس کے ریاستی وزیر سادھن پانڈے کو پارٹی مخالف بیان دے کر ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے۔

سادھن پانڈے کو ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بھی نام لئے بغیر پارٹی کے میٹنگ میں کہا ہے کہ جو پارٹی مخالف بیان دے رہے ہیں وہ پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب 2021 اسمبلی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس بھی تیار ہے۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے تمام ارکان اسمبلی کے ساتھ لائحہ عمل تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.