مغربی بنگال کے وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی کاکہنا ہے کہ چھبیس نومبر کوبھارت کے یوم آیئن کے موقع پرریاستی اسمبلی سیشن کاآغاز ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اجلاس کے پہلے دن مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی بھی موجود رہیں گی۔ان کے علاوہ ریاست کے کئی ایم وزراءموجودرہیں گے۔
وزیرتعلیم کے مطابق اس کے بعد ریاستی اسمبلی کااصل اجلاس آئندہ29 نومبرسے شروع ہوگا۔
اس سے قبل آئندہ26 نومبر کوآل میٹنگ میٹنگ بلائی گئی ہے۔ تمام حریف جماعتوں سے اس میٹنگ میں شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی سیشن کی شروعات سے قبل متعلقہ اداروں کو پوری طرح کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ اسمبلی سیشن میں پیش ہونےو الی بل سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیرتعلیم کاکہنا ہے کہ امید ہے کہ آئندہ اسمبلی اجلاس کوبہترطریقے سے چلایا جائے گا۔اس کے لیے سی پی آئی ایم، کانگریس اور دیگرحریف جماعتوں سے مکمل تعاون کی امید ہے۔