ETV Bharat / state

بنگال اسمبلی انتخابات: سخت سکیورٹی کے درمیان چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ جاری - اردو نیوز کولکاتا

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے تحت چار اضلاع کی 43 سیٹوں کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

west bengal assembly election 2021: 6th phase polling amid tight security
چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ سخت سکیورٹی کے درمیان جاری
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 10:28 AM IST

Updated : Apr 22, 2021, 10:42 AM IST

ذرائع کے مطابق گذشتہ 10 اپریل کو کوچ بہار کے ستل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اس کے مدنظر الیکشن کمیشن نے چھٹویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے لیے مرکزی فورسز کی اضافی کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چار اضلاع کے 43 سیٹوں کے لیے مرکزی فورسز کی 779 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کی تمام سیٹوں اور شمالی 24 پرگنہ ضلع میں دوسرے مرحلے میں 17 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

یہاں مرکزی فورسز کی سب سے زیادہ ساڑھے چار سو کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ چھٹویں مرحلے میں شمالی 24 پرگنہ میں سب سے زیادہ 17 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ان میں باگدا، بنگاوں شمال، بنگاوں جنوب، گائی گھاٹا، سروپ نگر، بادوریا، ہابڑا، اشوک نگر، آم ڈانگہ، بیج پور، نئی ہٹی، بھاٹ پاڑہ، جگتدل، نوپاڑہ، بیرکپور، کھردہ اور دمدم شمال شامل ہے۔

چھٹویں مرحلے 43 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے شمالی 24 پرگنہ سمیت اضلاع میں 306 امیدوار اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔ چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لیے 14،480 پولنگ مراکز بنائیں گئے ہیں جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد ایک کروڑ، 30 لاکھ، 56ہزار 918 ہیں جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 60 ہزار 38ہزار 332 ہے۔ اس کے علاوہ 43 اسمبلی حلقوں میں تیسری جنس ووٹرز کی تعداد 256 ہے۔

تیسری جنس کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔ دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے پانچویں مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کے لیے پرعزم ہیں۔ جہاں تک امیدواروں کا سوال ہے تو اس مرحلے میں مختلف بڑے نام ہیں۔

اس مرحلے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر عبدالکریم چودھری، وزیر خوارک جیوتی پریہ ملک، وزیرچندریما بھٹاچاریہ، کانگریس کے عبدالستار، فارورڈ بلاک کے علی عمران رمض، بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے، سپن دیب ناتھ کے نام قابل ذکر ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کورونا وائرس کے مدنظر 72 گھنٹہ قبل چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے انتخابی مہم پر پابندی عائد کر دیا تھا۔ چھٹے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران پولنگ مراکز پر سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 22, 2021, 10:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.