مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں چل رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود پارٹی میں جاری اتھل پتھل پر قابو پایا نہیں جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ''بی جے پی سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے، اگر ہے تو فرہاد حکیم کو اسے ثابت کرنا پڑے گا ورنہ ٹھیک نہیں ہوگا۔میں اپنے وزیر سے آسنسول کے لئے مختص ترقیاتی فنڈ اور کاموں کے بارے میں سوال کر لیا تو کیا گناہ کیا۔''
انہوں نے کہا کہ 'سوال کرنا گناہ ہے تو میں نے بالکل صحیح کام کیا اور آگے بھی کرتا رہوں گا۔ جہاں تک بی جے پی کے ساتھ رابطے کی بات ہے تو فرہاد حکیم کو ثابت کرنا پڑے گا۔'
رکن اسمبلی جیتیندر تیواری کی ناراضگی سامنے آنے کے بعد مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان بابل سپریو اور بی جے پی کے رہنما امت ملاوی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش کی۔