ETV Bharat / state

ماہ رمضان میں گھروں میں ہی عبادات کرنے کی اپیل

پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہاہاکار مچی ہوئی ہے جبکہ بھارت مین بھی 3 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اس دوران مغربی بنگال کے علماء نے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں بھی گھروں میں ہی عبادات کریں۔

گھروں میں ہی عبادات کرنے کی اپیل
گھروں میں ہی عبادات کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 10:45 AM IST

پورے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے اور یہ لاک ڈاؤن 3 مئی تک رہے گا، ایسے میں ماہ رمضان المبارک کا بھی شروع ہونے والا ہے جس میں لوگ عبادت میں مصروف رہتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجد کو بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس لیے علماء نے اپیل کی ہے کہ لوگ ماہ رمضان میں گھروں میں ہی عبادت کریں۔

گھروں میں ہی عبادات کرنے کی اپیل، ویڈیو

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی تمام مساجد میں اجتماع ہونے اور نماز پر روک لگانے کے بعد لوگوں سے گھروں میں ہی نماز پڑھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ رواں ماہ مئی میں ہی رمضان المبارک شروع ہو رہا ہے، لاک ڈاؤن میں رمضان المبارک کے تئیں مغربی بنگال کے علماء کی جانب سے ہدایات دی گئی ہے کہ کس طرح رمضان المبارک کا مہینہ گزاریں۔

اس سلسلے میں ناخُدا مسجد کے امام مولانا محمد شفیق قاسمی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ 'ملک میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگوں سے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ 'کولکاتا شہر کے علاوہ پوری ریاست کی مساجد میں پہلے ہی اجتماعی نماز پر روک لگادی گئی ہے، رمضان المبارک کا مہینہ بھی شروع ہونے والا ہے لہذا موجودہ حالات کے پیش نظر عوام سے درخواست ہے کہ وہ رمضان میں بھی عبادت کی غرض سے گھروں سے باہر نہ نکلیں بلکہ گھر میں ہی نمازوں کا اہتمام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز کے لیے اپنے گھروں کی چھتوں پر بھی اکٹھا نا ہوں اور لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے تعلق سے حکومت کی جانب سے جاری کردی ہدایات و احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.