ETV Bharat / state

بغیر نام لیے انو برتا منڈل پر وزیر صدیق اللہ چودھری کی تنقید

ترنمول کانگریس کے رہنما صدیق اللہ چودھری نے نام لیے بغیر ہی اپن پارٹی کے ہیوی ویٹ رہنما اور رکن اسمبلی انو برتا منڈل پر بی جے پی کے ساتھ رابطہ رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 11:14 AM IST

مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش میں چل رہے ہیں۔ کیونکہ پارٹی کے اندرونی مسائل اب کھل کر لوگوں کے سامنے آرہے ہیں۔

ترنملو کانگریس کے سنئیر رہنما صدیق اللہ چودھری اور ضلع بیر بھوم ترنمول کانگریس کے ضلعی صدر انو برتا منڈل آمنے سامنے آگئے ہیں۔

دونوں رہنما نام لیے بغیر ہی ایکدوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں جو اب ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے لیے ایک دردسر بن گیا ہے۔

صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ 'چند لوگ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور اگر ان کے خلاف ابھی کارروائی نہیں کی گئی تو مستقل میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس معاملے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے بات چیت جاری ہےکیونکہ ہم سب پارٹی کا ایک اہم حصہ ہیں'۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی ہے تو ہم ہیں ورنہ کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ملے گا، ابھی پارٹی کے اصولوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔

بیربھوم ضلع صدر انو برتا منڈل کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ 'میں نے اپنی طرف سے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کی لیکن وہ من مانی کرتے ہیں، دن بھر بی جے پی کے خلاف بیان بازی کرنے والے رات کے وقت بی جے پی کے رہنماؤں سے رابطہ کرتے ہیں اس کا مطلب کیا ہے'؟

صدیق اللہ چودھری کا کہنا ہے کہ ضلع بیربھوم کے منگل کوٹ، نانور مسلم اکثریتی گاؤں ہیں لیکن ایک شخص کی وجہ سے وہاں کے لوگ ناراض ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی صدیق اللہ چودھری نام لئے بغیر ہی انو برتا منڈل پر تنقید کر چکے ہیں اور ساتھ ہی ان پر کوئلہ مافیاوں کی مدد کرنے کا الزام بھی عائد کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.