ETV Bharat / state

مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی پولنگ جاری

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 6:44 AM IST

Updated : Apr 1, 2021, 1:55 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی ایک بجے تک 58.15 فیصد پولنگ درج کی گئی ہے جبکہ آسام میں ایک بجے تک 42.24 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

west bengal and assam assembly election second phase polling today
مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کی دوسرے مرحلہ کی پولنگ آج

مغربی بنگال اور آسام میں آج دوسرے مرحلے کے تحت اسمبلی انتخابات کی پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال میں پولنگ صبح سات بجے سے شام 06.30 بجے تک چلے گی جبکہ آسام میں صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک پولنگ ہوگی۔

دیکھیں ویڈیو

مغربی بنگال کے چار اضلاع کی 30 اسمبلی نششتوں پر 171 امیدوار میدان میں ہیں۔ مشرقی میدینی پور ضلع کی 9، بنکورا میں 8، مغربی میدینی پور میں 9 اور جنوبی 24 پرگنہ کی 4 نشستوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔

دوسرے مرحلے کی پولنگ میں سب کی نگاہیں نندی گرام نشست پر ہے۔ یہاں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اور ٹی ایم سی سے بغاوت کر کے بی جے پی میں شامل ہوئے قد آور رہنما شبھیندو ادھیکاری میدان میں ہیں۔ نندی گرام سمیت کئی علاقوں میں پولنگ کے دوران کشیدہ حالات کے مدنظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: دوسرے مرحلے کی مکمل تفصیلات

وہیں آسام میں 13 اضلاع کی 39 نشستوں پر 345 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ آج ہونے والی پولنگ پانچ وزراء اور اپوزیشن کے کچھ اہم رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ کرے گی۔ اس مرحلے میں 26 خواتین سمیت 345 امیدوار میدان میں ہیں جس کے لئے جمعرات کو صبح سات بجے سے شام کو شام چھ بجے تک کووڈ 19 کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Last Updated : Apr 1, 2021, 1:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.