وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر کل رات نو بجے 9منٹ پرمغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتااور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے گھروں کی بتیاں بند کرکے موم بنتی اور چراغ روشن کرکے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں یکجہتی کا پیغام دیا۔
بعض علاقے میں اسی رات لوگوں نے جلوس بھی نکالا مگر اس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مغربی ماحولیات کنٹرول بورڈ(ڈبلیو بی پی سی بی) کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ کولکاتا میں آج ایر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) 100 سے 150کے درمیان در ج کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی آئی تھی مگر کل رات موم بتیوں کے ساتھ پٹاخہ پھوڑنے اور آتشزدگی مادے چھوڑنے کی وجہ سے شہر کے کچھ حصوں میں ہوا میں چھوٹے چھوٹے ذرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پارک اسٹریٹ میں واقع امریکی سنٹر کے قریب صبح دس بجے ائیر کوالٹی انڈیکس 151 کی پیمائش کی گئی ہے۔ جب کہ یہ سنیچر کو 139 تھا۔اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ائیر انڈکس کوالٹی میں اضافہ ہوا ہے۔