مرشدآباد ضلع کے فرکا میں مادھیامک امتحان کے آخری روز امتحان ختم ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی 'لائف سائنس' کا سوالنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔
یہ سوالنامہ فرکا پولس اسٹیشن کے ارجن پور کے رہنے والے ایک شخص کے موبائل سے وائرل کیا گیا تھا۔
گزشتہ برس سے امتحان شروع ہونے کے بعد سوالنامہ لیک اور وائرل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
مغربی بنگال ہائر سیکنڈر بورڈ کی ہزار کوششوں کے باوجود یہ سلسلہ بند نہیں ہو رہا ہے۔ کئی علاقوں میں امتحان گاہ کے قریب انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے۔
کئی امیدواروں کو موبائل پاس میں ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور اسے امتحان میں شریک ہونے سے روک دیا گیا تھا۔
اس کے باوجود یہ سلسلہ ہیں روک رہا ہے اور اب آخری دن بھی سوال لیک ہوگیا۔
گزشتہ بارہویں کے امتحان کے درمیان سوالنامہ لیک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں مادھیامک امتحانات کے دوران متعدد سوالنامہ لیک ہونے کا واقعہ پیش آ یا ہے۔ اب تک اس سلسلے میں چند مادھیامک کے امیدواروں کی گرفتاری عمل میں آ ئی تھی۔