ریاست مغربی بنگال میں کانگریس کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے ریاستی کانگریس یونٹ میں کثیر پیمانے پر تبدیلی کا اعلان کیا، ابوحسن خان چودھری کو ضلع مالدہ کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے۔
ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ابو حسن خان اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس نے ملک کو سب سے کامیاب ریلوے وزیر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس ایک مضبوط اپوزیشن پارٹی ہے، اسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
کانگریسی رہنما ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ بنگال کانگریس کو ابو حسن خان چودھری جسے ہی طاقتور رہنما کی ضرورت ہے، کیوں کہ پارٹی میں ان کی موجودگی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابو حسن خان چودھری ضلع مالدہ کے سب سے طاقتور رہنما ہیں، وہ لوگوں میں بےحد مقبول ہیں، ان کی مقبولیت سے دوسرے رہنماوں کو ترغیب ملے گی۔
دوسری طرف ابو حسن خان کے ضلع صدر بننے کے بعد مالدہ کے باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ برکت دو یعنی غنی خان چودھری کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کے دلوں میں عوامی خدمت فرائض انجام دینے کا جذبہ بھرا رہتا ہے۔
واضح رہے کہ غنی خان چودھری بھارت کے کامیاب ترین ریلوے وزیر رہے ہیں، ان کے انتقال کے بعد سے اب تک ضلع مالدہ میں کانگریس کا دبدبہ رہا ہے۔
ابو حسن خان چودھری کانگریس ضلع صدر ہیں جوکہ اسی خاندان کی اہم رکن موسم بینظیرنور ترنمول کانگریس کی ضلع صدر ہیں۔