مغربی بنگال کے بردوان ضلع آسنسول اور اس کے اطراف کے کورنٹائن سنٹرز میں رہنے والے لوگوں سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور ماہرنفسیات نے ملاقات کرکے ان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
ماہرنفسیات اور ڈاکٹر سپتراشی ادھیکاری کا کہنا ہے کہ کورنٹائن میں رہنے والوں سے ملاقات کرکے ان سے بات چیت ضروری ہے۔ وہ ذہنی طور پر کمزور ہونے لگے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مریض اگر ذہنی طور پر کمزور ہوجائیں گے تو وہ کورو نا وائرس سے مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کرناہے۔ مغرنی بنگال کے تمام کورنٹائن سینٹرز میں یہ کام شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے بارے میں کچھ کہا نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن مغربی بنگال کورنٹائن میں رہنے والے لوگوں سے ملاقات کرکے دبادلہ خیال کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ماہرنفسیات کے مطابق عام لوگوں کو علاج کے ساتھ ساتھ نفسیاتی طور مضبوط کرنا بھی ضروری ہے۔ ورنہ آنے والے دنوں میں اس نتیجہ افسوسناک ہو سکتا ہے۔
دوسری طرف ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12مریض سامنے آئے ہیں اور اس طرح مریضوں کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے 12مزید مریض سامنے آئے ہیں اور اس طری ریاست کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 89 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ تین افراد صحت مند ہوکر اپنے گھر لوٹ گئے ہیں۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10بتائی جارہی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس سے مر نے والوں کی شناخت کیلئے آڈٹ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ مرنے والوں کی فہرست اس کمیٹی کو بھیجی جاتی ہے۔ مرنے والوں کی میڈیکل ہسٹری اور علاج کا طریقہ کار جاننے کے بعد بھی کورونا وائرس سے مرنے والوں کی شناخت کی جاتی ہے۔