مغربی بنگال میں طوفان بلبل سے متاثرہ سمندر سے متصل اضلاع کی تباہی کاجائزہ لینے کے لیےمرکزی حکومت کا ایک وفد نے دورہ کیا۔وفد طوفان سے متاثر اضلاع کے حالات کا جائزہ لیں گے۔
مرکزی حکومت کے وفد میں شامل ایک افسرنے کہاکہ ہم یہاں طوفان سے متاثرہ اضلاع کے حالات کاجائزہ لینے کے لیے آئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ طوفان سے متاثرہ اضلاع کے حالات کاجائزہ لینے کے بعد ہم اس کی رپورٹ بنا کر مرکزی حکومت کودیں گے۔مرکزی حکومت ہماری رپورٹ پر آگے کارروا ئی کرے گی۔
افسرکاکہنا ہے کہ تباہ وبرباد اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو کہاں تک امدادپہنچایاجائے اس پر غور وفکر کیا جائے گا۔اس کے لیے مرکزی حکومت کی ٹیم آئندہ چند دنوں تک کولکاتا میں رہے گی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ طوفان سے متاثرہ لوگوں سے بات چیت کی جائے گی اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نےنامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ طوفان کے سبب جنوبی24پرگنہ میں نو لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 15لاکھ ہکٹر زمینوں میں سب سے پانچ لاکھ ہکٹرزمین کے فصلیں برباد یہوئے ۔
انہوں نے کہاکہ تھا کہ طوفان کے سبب سمندر سے متصل اضلاع میں بھاری تباہی ہوئی ہے۔ اس کاخمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑا ہے۔ ریاستی حکومت متاثرہ علاقوں میں راحت رسانی کے کاموں کو انجام دی رہے لیکن مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی کوئی مدد نہیں کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ نومبرکوطوفان بلبل جنوبی 24 پرگنہ کے ساگر آئی لینڈ سے ٹکرا یاتھا۔اس کئ نتیجے میں سمندر سے متصل اضلاع اور کولکاتا میں اس کا گہرااثرپڑاتھا۔