ETV Bharat / state

ہوڑہ میں 38کورونا کے نئے مریض سامنے آئے - مرکزی ہوڑہ کے ناراسنگھ دتہ روڈ

مغربی بنگا ل محکمہ صحت نے آج کہا ہے کہ ریاست کے ریڈ زون علاقہ ہوڑہ میں 38افراد کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے ہیں اور 50افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

ہوڑہ میں 38کورونا کے نئے مریض سامنے آئے
ہوڑہ میں 38کورونا کے نئے مریض سامنے آئے
author img

By

Published : May 14, 2020, 6:26 PM IST

ذارئع کے مطابق مرکزی ہوڑہ کے ناراسنگھ دتہ روڈ کے علاقے میں کورونا وائرس کے یہ نئے کیس پائے گئے ہیں۔ہوڑہ چیف میڈیکل آفیسر بھابانی داس نے کہا کہ ان تمام 38مریضوں کو سجیوبانی اسپتال پھولیشور، آئی ایل ایس اسپتال اور ستیہ باباآئی ڈی اسپتال میں داخل کریا گیا ہے۔داس نے کہا کہ اس علاقے کے دیگر 50افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

ہوڑہ میں 38کورونا کے نئے مریض سامنے آئے
ہوڑہ میں 38کورونا کے نئے مریض سامنے آئے

یہ تمام لوگ بہت ہی چھوٹے علاقے میں رہتے ہیں۔ہوڑہ کارپوریشن کے وارڈ نمبر 19,21,22,23,24 اور41میں واقعے ہے۔ذرائع کے مطابق ان میں کچھ لوگوں کو بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد اپریل کے آخری ہفتے میں ضلع قرنطینہ سنٹر بھیجا گیا تھا۔

کچھ دن بعد اس علاقے کے مزید افراد میں بھی کھانسی اور بخار کے شکارہوگئے۔اس کے بعد ان تمام لوگوں کی جانچ کی گئی تو 38افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔اس پورے علاقے کو کنٹیمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ایک کلومیٹر کے اس علاقے میں 1600جاروب کش رہتے ہیں۔ان میں سے کئی افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کلکتہ،ہوڑہ، شمالی 24پرگنہ اور مشرقی مدنی پور کو ریڈزون قراردیدیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.