مغربی بنگال کے طوفان گنج میں بی جے پی کے حامیوں نے اپنے رہنما کالی چند کے قتل کے خلاف 12 گھنٹوں کے بند کا اعلان کیا۔
طوفان گنج اور اس کے اطراف میں بی جے پی کے حامیوں نے زبردستی بند کو کامیاب بنانے کے لئے سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتحاج کیا۔
انہوں نے ناکہ بندی کردی جس سے آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو پانے کی کوشش کی اور لوگوں کو سمجھا کر ناکہ بندی ختم کرایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت بی جے پی نے 12 گھنٹوں کے بند کا اعلان کیا ہے۔ سڑکوں کی ناکہ بندی ختم کرائی گئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ بند کے مدنظر طوفان گنج اور اس کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں۔
بی جے پی کے حامیوں نے کہا کہ مقتول رہنما کالی چند کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آ جاتی ہے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ طوفان گنج کے لوگوں نے بند کی حمایت کی ہے۔ عام لوگ بھی اس بند میں شامل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ طوفان گنج میں گزشتہ روز دو کلبوں کے حامیوں کے درمیان تصادم میں بی جے پی کے رہنما کالی چند کی موت ہو گئی تھی۔