ETV Bharat / state

ترنمول کے رہنما نے وزیراعظم کی تقریر پر تنقید کی - مغربی بنگال اردو نیوز

وزیر براتا باسو نے وزیراعظم نریندر مودی کے رابندر ناتھ ٹیگور سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناقص قرار دیا۔

ترنمول کے رہنما نے وزیراعظم کی تقریر پر تنقید کی

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 4:53 PM IST

مغربی بنگال کے وزیر براتا باسو نے وزیراعظم نریندر مودی کے رابندرناتھ ٹیگور اور ان کے خاندان سے متعلق تقریر کو ناقص قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے را بندر ناتھ ٹیگور سے متعلق بیان سن کر بے حد افسوس ہوا ۔انہوں نے اپنی تقریر میں رابندرناتھ ٹیگور اور ان کے اہل خانہ سے متعلق جو باتیں کہی وہ قابل مذمت ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے رابندرناتھ ٹیگور کے رشتہ کے بھائی ستیندر ناتھ ٹھاکر کو بڑے بھائی کہہ کر خطاب کی جبکہ ستیندر ناتھ ٹھاکر ان کے منجھلے بھائی ہیں۔

ترنمول کے رہنما نے وزیراعظم کی تقریر پر تنقید کی
ترنمول کے رہنما نے وزیراعظم کی تقریر پر تنقید کی

اس کے علاوہ ترنمول کانگریس کے رہنما براتا باسو نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ستیندر ناتھ ٹھاکر کی بیوی کا نام بھی صحیح طریقے سے نہیں لیا۔

رابندرناتھ ٹیگور گجراتی نہیں بلکہ بنگالی ہیں لیکن بار بار دونوں کو ایک ساتھ ملانے کی کوشش کی گئی۔اس پر بھی افسوس ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی یونیورسٹی اور لاہور یونیورسٹی کا نام تو لیا لیکن سب سے اہم کلکتہ یونیورسٹی کا ذکر نہیں کیا۔

براتا باسو نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کرنے والوں کو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی صرف بنگال میں ہی ہوئی ہے۔ دوسری ریاستیں ترقی کے معاملے میں کافی پیچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پسند کی شادی میں مداخلت کرنا جرم: ہائی کورٹ

چند لوگ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے مغربی بنگال کو ہدف تنقید بناتے ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک دوارے سرکار(گھر گھر سرکار) نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.