مغربی بنگال کے ضلع بردوان میں واقع بردوان اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر تعمیری کام کے دوران حادثہ پیش آیا۔
بردوان اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبرایک میں زیرتعمیر عمارت کے اچانک منہدم ہونے سے ایک متعدد افراد زخمی ہو گیے ۔
ریلوے پولیس اور فا ئر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پرپہنچ کر حالات کوقابو میں کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔
ریلوے پولیس کاکہنا ہے کہ زیرتمیر عمارت کا ایک صحہ اچانک مہندم ہونے سے اب تک چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ زخمیوں کو ضلع صدر ہستپال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دوافراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملبے میں مزید لوگوں کے دبے ہونے کااندیشہ ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ اب تک کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گیے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ریلوے کی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ،اینجنئیروں کی ٹیم راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہے۔
فائربریگیڈ کے اہلکا کاکہنا ہے کہ ملبے میں کئی لوگوں کے دبے جانے کا اندیشہ ہے لیکن اس کی تعداد میں ابھی واضح طورپر کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا ہے۔
مشرقی ریلوے کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق پلیٹ فارم نمبرایک میں عمارت کا ایک حصپ منہدم ہونے کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔
تمام پلٹ نمبرون سمیت تمام پلٹ فارموں سے گزرنے والی ٹرین سروس پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے