مغربی مدنی پور ضلع کے گوالتور تھانہ علاقے میں زمین کی کھدائی کے دوران ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان الزام اتراشی Allegations Between Political Parties کا سلسلہ جاری ہے۔
گوالتور میں ہتھیاروں کے ذخیرہ برآمد ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گوالتور تھانہ علاقے میں جے سی وی مشن کے ذریعہ میدان میں زمین کی کھدائی کام چل رہا تھا، اچانک زمین سے کارتوس نکلنے لگا۔مزدوروں نے فوراً کام بند کرکے گوالتور تھانے کی پولیس کو اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں:TMC leader Injured in Shooting: بھاٹ پاڑہ میں فائرنگ، ترنمول کانگریس کے رہنما زخمی
ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے گاؤں میں پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ تفتیش کے دوران 41 بندوقیں، پانچ پستول اور ساڑھے تین سو کے قریب کارتوس برآمد کئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ہتھیاروں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اندھیرے کی وجہ سے کھدائی کام بند کر دیا گیا ہے۔ کل صبح کھدائی کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
پولیس نے مزید کہا کہ تقریباً 350 سے زائد کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بندوقیں، پستول وغیرہ برآمد کئے گئے۔
برآمد شدہ ہتھیار تقریباً دس سے پندرہ برس پرانے ہیں۔