ETV Bharat / state

بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوجائےگی: ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے شہید دیوس کے موقع پر ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے مخالفین کو نشانہ بنایا۔

بنگال سے بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوگی
بنگال سے بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوگی
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 7:32 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ہر برس 21 جولائی کو منایا جانے والا شہید دیوس رواں برس ورچول ریلی کی شکل میں منعقد کیا گیا۔ جس میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مخالفین کے تمام الزامات کا جواب ہم 2021 کے انتخابات میں دیں گے۔

بنگال سے بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوگی

آپ کو بتا دیں کہ' جب ممتا بنرجی پردیس کانگریس میں تھیں تبھی انہوں نے سنہ 1993 میں اپنے حامیوں کے ساتھ ریاستی سیکریٹریٹ رائٹرس بلڈنگ کا گھیراؤ کیا تھا۔اس وقت کی بائیں محاذ حکومت کی پولیس نے مظاہرین پر گولیاں چلائی تھی۔جس کے نتیجے میں 13 یوتھ کانگریس کے حامی ہلاک ہوئے تھے۔

بنگال سے بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوگی
بنگال سے بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوگی

اس حادثے کے بعد سے ہر برس ترنمول کانگریس شہید دیوس کا انعقاد دھرمتلہ کے وکٹوریہ ہاؤس کے سامنے ایک بڑے جلسے کے شکل میں منعقد کرتی آرہی ہے۔

مزید یہ بھی کہا جا تا ہے کہ 21 جولائی کی ریلی پر ترنمول کانگریس کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا بھی موقع ہوتا ہے۔کیونکہ اس ریلی میں بے تحاشہ عوامی بھیڑ امنڈتی ہے۔لاکھوں کی تعداد میں ترنمول کانگریس کے حامی دھرمتلہ میں جمع ہوتے ہیں۔

لیکن رواں برس کورونا وائرس وباکی وجہ سے ترنمول کانگریس کو ورچول ریلی کرنی پڑی۔ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے شہید دیوس کے موقع پر ایک بار پھر اپنے مخالفین خصوصی طور پر زعفرانی خیمے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' 2021 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی منھ کے بل گرے گی بی جے پی کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔

انہوں نے ہم پر جتنی بہتان تراشیاں کی ہیں سنہ2021 انتخابات میں ہمیں اس کا بدلہ لینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2021 اسمبلی انتخابات جیت کر ایک بار پھر ترنمول کانگریس کی حکومت بنے گی۔ انہوں نے اپوزیشن پر ترنمول کانگریس کے خلاف جھوٹے تشہیر کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان سب کا بدلہ ہمیں 2021 کے انتخابات میں لینا ہوگا۔

بی جے پی کو خصوصی طور پر نشانہ بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی ضمانت ضبط ہونے والی ہے بی جے پی کو ووٹ دیکر لوگ افسوس کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:

'بی جے پی کا بنگال پر حکومت کرنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا'

کیونکہ ان کا روزگار بھی جائے گا اور زندگی بھی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بغیر کسی رہنما کا نام لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایجنسیوں کی مدد سے ملک چلا رہے ہیں وہ رہنما نہیں ہو سکتے ہیں۔ 2021 میں ترنمول کانگریس پھر سے اقتدار میں آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.