ETV Bharat / state

بوتھ پر قبضہ کرنے والوں کو گولی ماردیں: بی جے پی امیدوار - بی جے پی

ریاست مغربی بنگال کے بی جے پی کے سینیئررہنما سیانتانو باسو نے آج ایک متنازع بیان دیتے ہوئے پارٹی ورکرز سے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بوتھ لوٹنے والوں کو سینے میں گولی ماردیں۔

بوتھ پر قبضہ کرنے والوں گولی ماردیں: بی جے پی امیدوار
author img

By

Published : Mar 27, 2019, 11:48 PM IST

جنوبی 24پرگنہ کے بشیرہاٹ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے باسو نے کہا کہ اگر آپ کسی کو بوتھ پر قبضہ کرتے ہوئے دیکھیں تو انہیں پاؤں پر گولی مارنے کے بجائے سینے میں گولی پیوست کردیں۔خیال رہے کہ باسو بشیر ہاٹ لوک سبھاحلقے سے بی جے پی کے امیدوارہیں۔

گزشتہ پنچایت انتخابات میں تشددکا حوالہ دیتے ہوئے باسو نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو اس مرتبہ بوتھوں پر قبضہ کرنے سے متعلق نہیں سوچنا چاہیے کیوں کہ اس مرتبہ انتخابات میں قومی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہورہا ہے اور مرکزی فورسیس تعینات رہیں گے۔

بی جے پی امیدوار کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے لیڈر و ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک نے کہا کہ اس معاملے میں پارٹی الیکشن کمیشن سے شکایت کرے گی اور باسو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ملک نے کہاکہ باسو نے بی جے پی ورکروں کو تشدد پر آمادہ کیاہے اس لیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال میں سات مرحلے میں پولنگ ہونی ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.