مغربی بنگال کے گورنر نے کہاکہ وزیرداخلہ امت شاہ کی قیادت میں جو بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پاس ہو ا ہے وہ کسی بھی قیمت پر غیراہم نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بل منظور ہوکر قانون کا شکل اختیار کرلیتا ہے۔ شہریت ترمیمی ایکٹ کے نئے قانون بھارت اور یہاں رہنےو الے لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی پر تنقید کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ حیرت کی بات ہے کہ ریاست کی خاتون اول ہونے کے باوجود بھارتی قانون کی مخالفت کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔
انہوں نےکہاکہ میں گورنر ہوں اور وہ وزیراعلیٰ ہیں۔ ہم دونوں عہدہ سنبھالنے سے قبل دستور کی قسم کھاتے ہیں۔ قسم کھانے کے بعد ہماری زندگی ملک اور عوام کی خدمات کے لیے واقف ہوجاتی ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہاکہ جمہوریت میں قانون کی مخالف کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ریاست مغربی بنگال میں حالات بدترہو گیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نہیں چاہتاہوں کہ صاف شفاف قانون کے خلاف جاری پرُتشدد مظاہرے کے سبب نظام ونسق بگڑے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو مغربی بنگال کے عوام کو بھاری نقصان ہو سکتا ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق ہم ریاست میں امن کی فضا چاہتے ہیں۔ لیکن چند افراد عام لوگوں کے ذہن میں خوف پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔
ریاستی گورنر نے کہاکہ میں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کو بات چیت کے لیے راج بھون بلا یا تھا لیکن ان کے پاس ریاست میں امن وامان سے متعلق تبادلہ خیال کرنے کے لیے وقت نہیں ہے۔