مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے بی جے پی سے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے نئے عہدہ سنبھالنے کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کی جانب سے بی جے پی سے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے پر رکن پارلیمان ارجن سنگھ کو استقبالیہ دیا گیا۔ اسی درمیان بیرکپور پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے ووٹرز کو ترنمول کانگریس میں واپس لانا اہم مقصد ہے۔ اس کے لیے تمام تر تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ MP Arjun Singh on BJP Voters
انہوں نے کہا کہ تین برسوں تک ترنمول کانگریس سے دور رہا۔ اس درمیان بہت کچھ ہوا لیکن اب وہ واپس آ چکے ہیں اور کچھ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ ممتابنرجی نے انہیں دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہو کر کام کرنے کا موقع دیا اور اس موقع کا ہر ممکن فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
رکن پارلیمان ارجن سنگھ کے مطابق جو ووٹرز بی جے پی کی طرف چلے گئے ہیں انہیں واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ووٹرز واپس آئیں گے کیونکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ترقیاتی کاموں سے بنگال کے لوگوں کے دل جیت چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگوں کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے امید ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔